چین میں پہلی دفعہ خود کار طریقے سے چلنے والی منی بس متعارف کروادی گئی
چین میں پہلی دفعہ خود کار طریقے سے چلنے والی بس متعارف کروا دی گئی ہے۔ اس فائیف جی ڈرائیور لیس بس کا کامیاب تجربہ کیا گیا جوبغیرڈرائیور کے خود مسافروں کو منزل تک پہنچائے گی۔
ترقی یافتہ ممالک میں جدید اور نت نئی گاڑیوں کا رحجان کافی تیزی سے فروغ پارہا ہے، اسی سلسلے میں چین میں بھی خود کار طریقے سے چلنے والی اسمارٹ بس متعارف کروائی گئی ہے۔
چین کے صوبے فوجیان میں متعارف کرائی گئی بغیر ڈرائیور منی بس میں 18افراد کے سوار ہونے کی گنجائش ہے۔ یہ بس ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ کم فاصلے تک سفر کرنے اور مسافروں کی حفاظت کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بس مخصوص روڈ پر نہ صرف اپنا سفر طے کرے گی بلکہ اس دوران ریڈار سسٹم، لیزر اور سینسر کی مدد سے سڑک کی صورتحال سے لے کر بس کی اسپیڈ اور بریک لگانے، ٹریفک لائیٹس پر رکنے اور چلنے سمیت خود تمام مراحل انجام دے گی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.