سونے یا قیمتی جائیداد کی ضبطی کے لئے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی، ایس ای سی پی

 سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ ادارہ کمپنیوں کے خلاف سونے یا قیمتی جائیداد کی ضبطی کے لئے کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کررہا، ایس ای سی پی کو اس قسم کے اختیارات تفویض نہیں کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ادارہ کارپوریٹ سیکٹر اور کیپٹل مارکیٹ کی بہتری اور ترقی کے لئے تمام ضروری اقداما ت کر رہا ہے۔

یس ای سی پی میڈیا میں شائع کی جانے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے کہ ادارہ کمپنیوں کے خلاف سونے یا قیمتی جائیداد کی ضبطی کے لئے کسی بھی قسم کی کارروائی کررہا ہے۔

واضح رہے کہ اس قسم کی کوئی کارروائی بھی کمیشن میں زیر غور نہیں ہے، ایس ای سی پی کی طرف سے واضح کیا جاتا ہے کہ ایس ای سی پی انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 یا بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ 2017 کو ریگولیٹ یا نافذ کرنے کا ذمہ دار ادارہ نہیں ہے۔

ایس ای سی پی ترجمان کے مطابق ادارہ کے اختیارات صرف ایس ای سی پی ایکٹ 1997 اور اس ایکٹ کے شیڈول میں دیئے گئے دیگر قوانین پر عمل درآمد کرواناہے۔

میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کی واضح تردید کی جاتی ہے کہ ایس ای سی پی کو کسی قسم کے نئے اختیارات تفویض نہیں کئے گئے ہیں، علاوہ ازیں رولز انویسٹی گیشن افسران کو پابند کیاجاتا کہ کسی بھی قسم کی تلاشی یا زبردستی داخلے کے لئے پہلے کمیشن سے تحریری منظوری حاصل کی جائے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.