شاہ رخ خان اپنی آواز کا انداز تبدیل کریں ، شان

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی آواز کا انداز تبدیل کریں۔پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان سوشل میڈیا پر کافی فعال دکھائی دیتے ہیں،حالیہ عرصے میں اپنے سا تھی اداکاروں کو مختلف نصیحتیں اور مشورے بھی دے چکے ہیں۔ انہوں نے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو اپنے رشتے کے احترام کا درس دیا تھا تاہم اب بالی ووڈ کے کنگ خان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرشان نے بالی ووڈ کنگ شاہرخ خان کی جانب سے معروف ہالی ووڈ فلم ’دی لائن کنگ ‘ کو ہندی زبان میں ڈب کرنے پرناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی خوبصورت اور مقبول ترین فلم کو ہندی میں ڈب کر کے اس کو تباہ نہ کریں۔انہوں نے مزید لکھا کہ اس پرومو میں شاہ رخ خان کی آواز بالکل ویسی ہی ہے جیسی ان کی دوسری فلموں میں ہوتی ہے، کم از کم شاہ رخ خان کو ’دی لائن کنگ‘کیلئے اپنی آواز کا انداز تبدیل کرنا چاہئے تھا۔انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ اداکاروں کو سمجھنا چاہئے کہ اس فلم کے پیچھے کتنی محنت ہے ؟ اور وہ اپنی عارضی آواز سے اس کی اصل کہانی کومزاحیہ بنا رہے ہیں ، فلم کے ڈائریکٹر اور مصنف بھی اس آواز پر ہنس رہے ہوں گے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.