قرض پروگرام میں روپے کی کوئی فکسڈ قدر طے نہیں کی گئی، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کاکہناہےکہ قرض پروگرام میں روپےکی قدرکے حوالے سےکوئی ٹارگٹ نہیں طے کیاگیا ہے، روپے کی قدر کا تعین مارکیٹ فورسسز کریں گی، روپےکی قدرکے بارےمیں افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہاگیا ہے تفصیلی رپورٹ میں روپے کی قدر کے حوالے شامل اعداد و شمار صرف اندازے ہیں ، آئی ایم ایف نے روپے کی قدر کے حوالے سے کوئی پیشگوئی نہیں کی ہے، روپے کی قدر کا تعین معاشی اعشاریوں کی مدد سے مارکیٹ کرےگی۔

آئی ایم ایف نے واضح کیا کہ روپے کی کوئی فکسڈ قدر طے نہیں کی گئی ہے اور پروگرام میں روپےکی قدر کے حوالے سے کوئی اہداف مقرر نہیں کئےگئے ہیں۔

روپے کی قدرکےبارے میں اسٹیٹ بینک کاکہنا ہے کہ بینک صرف اسپیکیولیشن کی صورت میں کرنسی مارکیٹ میں مداخلت کرےگا۔

خیال رہے پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط کی مد میں 99 کروڑ 14لاکھ ڈالر موصول ہوگئے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کی جانب سے پاکستان کو 39 ماہ میں 6 ارب ڈالر دیے جائیں گے۔

آئی ایم ایف چیف کا کہناہےکہ پاکستان کو معاشی نظم و ضبط قائم کرنا ہوگا۔ٹیکس آمدن بڑھانامعاشی استحکام کیلئےضروری ہے۔ روپےکی قدرحقیقت کے قریب ترہو۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.