انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کا پاکستان میں5 سالہ غربت مٹاؤ پروگرام کا فیصلہ
انٹر نیشنل ٹریڈ سینٹر نے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (اسمال ٹو میڈیم انٹرپرائز) کے فروغ کیلیے یورپی یونین کی جانب سے 54 ملین ڈالر لاگت سے 5سالہ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پروگرام کے تحت ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی ملکی ترقی میں شامل کیا جائیگا۔چھوٹے پیمانے کے کاشت کاروں کی آمدن میں اضافہ کیا جائیگا۔سندھ اور بلوچستان کے منتخب شدہ علاقوں کے کاشت کاروں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی پر تربیت دی جائے گی۔
اس پروگرام کے سلسلے میں انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کی سربراہ ارانچا گونزا لیس نے کہاہے کہ ہم پاکستان میں اس پروگرام کے تحت ایس ایم ای( سمال ٹو میڈیم انڑپرائز) کو فروغ دیں گے۔پاکستان کے ایس ایم ای کو انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی میں معاونت کریں گے۔
پاکستان کے مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے بھی اس پروگرام کو معاشی ترقی کیلئے اہم منصوبہ قرار دے دیا ہے۔ اس منصوبے کی تین سٹیرنگ کمیٹیوں کے تحت نگرانی کی جائیگی،جسمیں پہلی سطح پر حکومت پاکستان جبکہ صوبوں کی سطح پر بلوچستان ا ور سندھ اس منصوبے کی نگرانی کریں گے 2024 میں منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.