فلم’ سپر اسٹار’ کا ٹریلر آج ریلیز ہو گا

مومنہ اینڈ دُرید پروڈکشنز اور ہم فلمز کی جانب سے اس سال کی سب سے بڑی فلم ’سپر اسٹار‘ کا ٹریلر آج ریلیز ہوگا۔

اس بات کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کے مرکزی کردار بلال اشرف اور شہروز سبزواری نے بھی کیا ہے۔

تاحال منظرعام پر آنے والی معلومات کے مطابق ’سپراسٹار‘ میں بلال اشرف اور ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

 سپر اسٹار میں اداکارہ ہانیہ عامر، سائرہ شہروز، عثمان خالد بٹ اور مانی کی اسپیشل اپیئرنس بھی شامل ہے جبکہ اداکارہ کبریٰ خان کا ایک اسپیشل ڈانس نمبر بھی فلم کا حصہ ہے۔

ندیم بیگ، جاوید شیخ، مرینہ خان، عاصمہ عباس، سیف حسن، علیزے شاہ، علی کاظمی اور وقارجیسے نامور فنکار بھی اس فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں  گے۔

’سپر اسٹار‘ کا پوسٹر جون کے پہلے ہفتے میں جاری کیا گیا تھا جبکہ پہلا گانا’ بے کراں’ جولائی میں ریلیز کیا گیا۔

‘بے کراں’ کو ماہرہ خان اور بلال اشرف پر فلمایا گیا جبکہ اس کے بول شکیل سہیل نے تحریر کیے ہیں۔ دونوں کی اداکاری نے علی سیٹھی اور زیب بنگش کی گائیگی کو چار چاند لگا دیے ہیں اور لازوال اداکاری کے جوہر دکھانے پر انہیں پاکستان فلم انڈسٹری کی بہترین جوڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.