ہالی وڈ کی ایکشن فلم’’ ہوبس اینڈ شائو‘‘ کا نیا ٹریلر جاری
ہالی وڈ ایکشن فلم ’’ہوبس اینڈ شائو‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فاسٹ اینڈ فیورس کے کرداروں پر ہالی ووڈ کی نئی فلم ’’ہوبس اور شائو‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم میں ں ڈیوین جانسن اورجیسن اسٹیتھم ہیروبن کرجلوہ گرہورہے ہیں۔ فلم میں ولن کا کردار ادریس البا نبھا رہے ہیں۔ہدایتکار ڈیوڈ لیچ کی ایڈونچر سے بھرپور اس فلم کی کاسٹ میں ڈیوین جانسن،ادریس البا، جیسن اسٹیتھم، ونیسا کربی، ہیلن مرن، رومن رینز اور ایڈی مارسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم دو اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.