دریائے ٹیمز کو ایل ای ڈی لائٹس سے سجادیا گیا

لندن کے دریائے ٹیمز پر بنے 15پلوں کو شاندار ایل ای ڈی لائٹس سے سجا دیا گیا ہے۔

دریائے ٹیمز پر لگائی جانے والی یہ روشنیاں امریکی لائٹ آرٹسٹ اور برطانوی آرکیٹیکٹ کا کمال ہیں جس میں دریا کے8کلومیٹر مزید حصے کو سجایا جائے گا۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کی طویل ترین عوامی نمائش ہوگی۔

ریور فاؤنڈیشن کی جانب سے اس منصوبے کے لیے فنڈ اکھٹے کیے گئے تھے اور پل پر لگائی گئی یہ لائٹس کم از کم 10سال تک لگی رہیں گی۔

اگر لندن کی سیر کو جائیں تورات کو دریائے ٹیمز جانا نہ بھولیے گا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.