سونا پھر مہنگا، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

 اسلام آباد: عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی ڈالر قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونا بلند پرواز کرنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے کے بعد 1440 فی اونس تک پہنچ گئی جس کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 650 اضافے کے بعد 84 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ دس گرام سونا 557 روپے مہنگا ہوکر 72 ہزار 16 روپے تک پہنچا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے اضافے کے بعد 940 روپے تک پہنچ گئیں۔

چیئرمین جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

یاد رہے کہ 25 جون کو سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 80 ہزار 500 روپے تک پہنچیں تھیں اُس کے بعد قیمت میں تین ہزار روپے سے زائد کی کمی ہوئی تھی تاہم ایک بار پھر سونا اوپر کی طرف جانے لگا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.