فلم ’’سپرسٹار‘‘کے ٹریلر نے بھارت میں بھی دھوم مچادی، بالی ووڈ سٹارز کی بھی تعریف

پاکستان کی دلکش اداکارہ ماہرہ خان اور بلال اشرف کی فلم ’سپرسٹار‘ کے ٹریلر نے بھارت میں بھی دھوم مچادی ہے، بالی ووڈ شخصیات بھی تعریف کئے بنا نہ رہ سکیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنی فلم ’سپر سٹار‘ کے ٹریلر کا ایک کلپ شیئر کیا جس پر پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان، ماروا حسین اور عدنان ملک تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور صرف یہی نہیں بلکہ بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات نے بھی سپر اسٹار کا ٹریلر دیکھنے کے بعد ماہرہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ بالیووڈ پروڈیوسر ریحا کپور نے ماہرہ خان کو کہا ’آپ بہت خوبصورت ہیں۔‘ بھارتی فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا نے ماہرہ کو ’دل‘ بھیج دیا، اسی طرح بھارتی گلوکارہ ہرشدیپ کور نے بھی کہا ’ماہرہ آپ بہت خوبصورت ہیں۔‘فلم ’سپر سٹار‘ کی کاسٹ میں ماہرہ خان اور بلال اشرف سمیت ندیم بیگ، جاوید شیخ، مرینہ خان، اسماء عباس، سیف حسن، علیزے شاہ، علی کاظمی اور وقار شامل ہیں۔دوسری جانب اداکارہ کبریٰ خان، ہانیہ عامر، عثمان خالد بٹ، مانی، سائرہ شہروز، فہیم برنی اور عدنان شاہ ٹیپو فلم میں مختصر کردار ادا کریں گے۔فلم کے ہدایت کار محمد احتشام الدین ہیں ،فلم عید الاضحی پر ریلیز کی جائیگی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.