ٹام کروز پھر فائٹر پائلٹ کےروپ میں نظرآئینگے

ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کی ایکشن سے بھرپور فلم ’’ٹاپ گن؛ میوزک‘‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔

ٹام کروز ایکشن سے بھرپور فلم ’’ٹاپ گن؛ میوزک‘‘ میں فائٹر پائلٹ کے روپ میں جلوے دکھائیں گے۔

اس سلسلے کی پہلی فلم ’’ٹاپ گن‘‘ 1986 میں ریلیز ہوئی تھی جسے شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہوئی تھی۔

ریکارڈ بزنس کرنے والی ٹاپ گن نے سال 1986ء میں ریلیز کے پہلے ہی روز اپنے خوبصورت مناظر، میوزک اور کہانی سے دنیا بھر کے سینما گھروں پر دھماکا کیا، اس فلم نے کئی ریکارڈز قائم کیے، اس فلم کی یادیں آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.