دہلی کی سابق وزیراعلیٰ شیلا ڈکشٹ چل بسیں
تین مرتبہ دہلی کی وزیراعلیٰ رہنے والی شیلا ڈکشٹ ہفتےکو نئی دہلی کے نجی اسپتال میں چل بسیں، اُن کی عمر 81 سال تھی۔
بھارتی اخبار کے مطابق شیلا ڈکشٹ کو ہفتے کی صبح دل میں تکلیف کی شکایت پر نئی دہلی کے نجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ کوما میں جانے کے بعد چل بسیں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس کے صدر راہول گاندھی اور دیگر سیاسی رہنمائوں نے شیلا ڈکشٹ کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نریندر مودی کا ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ دہلی کی ترقی میں شیلا ڈکشٹ کا کردار قابل تعریف ہے۔
کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے شیلا ڈکشٹ کی موت کو بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہرکے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
شیلا ڈکشٹ بھارتی ریاست کیرالہ کی گورنر اور دہلی کانگریس کی صدر بھی رہیں، حالیہ انتخابات میں انہوں نے شمالی مشرقی دہلی سے الیکشن لڑا لیکن کامیاب نہیں ہوسکی تھیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.