پاکستان کو تاخیری ادائیگیوں پر سعودی تیل ملنا شروع ہوگیا

سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو تاخیری ادائیگیوں پر خام تیل ملنا شروع ہوگیا ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے بھیجا گیا خام تیل کا پہلا جہاز کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سعودی فنڈز فارڈیولپمنٹ فانسنگ فیسیلٹی کے تحت سعودی عرب کی طرف سے پہلا جہاز عرب لائٹ خام تیل لے کر کراچی پہنچا ہے۔

سعودی حکومت کی طرف سے خام تیل کا یہ جہاز پاک عرب ریفائنری کے لئے آیا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے بعد تاخیری ادائیگیوں پر پاکستان کے لیے 3 سال میں 3 ارب 20کروڑ ڈالر کا تیل فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.