عاطف اسلم کے پہلے البم ’’جل پری‘‘ کو 15سال مکمل ہو گئے
پاکستان سمیت بھارت بھر میں مشہور گلوکار عاطف اسلم کے پہلے البم ’جل پری‘ کو 15سال مکمل ہو گئے۔عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر ’جل پری‘ کا کور فوٹو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اْنہیں بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ان کے پہلے البم کو 15سال مکمل ہو گئے ہیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ابھی کل ہی کی بات تھی جب لمبے سفر پر سائڈ اے اور بی والی کیسٹ استعمال ہوتی تھی اور آج کے بارے میں بات نہ کریں۔انہوں نے اتنے پیار پر اپنے مداحوں اور اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہانہوں نے اتنا اچھا میوزک اْنہیں دیا۔
تبصرے بند ہیں.