تجربے کار فلائٹ انسپیکٹرز کی بھرتیاں
وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد سول ایوی ایشن میں چار تجربہ کار فلائٹ انسپیکٹرز کو بھرتی کرلیا گیا۔
نمائندہ اے آر وائی صلاح الدین کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد سول ایوی ایشن میں چار تجربے کار اور قابل انسپیکٹرز کی تقرری کی گئی، چاروں کپتانوں کو قواعد و ضوابط کے مطابق بھرتی کیا گیا۔
فلائٹ انسپیکٹرز کی اسامی کے لیے تمام اخبارات میں اشتہارات جاری کیے گئے تھے، بھرتی ہونے والے فلائٹ انسپکٹرز پائلٹس کی کارکردگی اوران کے ریفریشر کورسز کومانیٹر کریں گے۔
علاوہ ازیں انسپیکٹرز پی آئی اےسمیت نجی ایئرلائنز کے پائلٹس کی کارکردگی پر بھی نظر رکھیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے وزیراعظم سے ملاقات کی تھی جس میں سول ایوی ایشن کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے تھے، تجربے کار انسپیکٹرز کی بھرتی کی منظوری بھی اسی مٹینگ میں دی گئی تھی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.