انسٹاگرام اب اکاؤنٹ غیر فعال کرنے سے پہلے آپ کو مطلع کرے گا

انسٹاگرام اپنے اکاؤنٹ کو غیر فعال کرنے کے طریقہ کار  میں تبدیلی کر رہا ہے۔ اس وقت اگر کوئی اکاؤنٹ مخصوص شرح تک مواد اپ لو ڈ کرنے کی پالیسی کی خلاف ورزی کرے تو اس کا اکاؤنٹ بند کر دیا جاتا ہے۔نئی پالیسی میں  ایک مخصوص وقت میں مخصوص تعداد  میں  مواد کی خلاف ورزی کے بعد اکاؤنٹ کو بند کیا جائے گا۔
اس کا مطلب ہے کہ انسٹاگرام اب زیادہ تعداد میں اکاؤنٹس کو بند کرے گا۔نئی پالیسی کے تحت جب کسی صارف کے اکاؤنٹ کے بند ہونے کا خدشہ ہوگا  تو انسٹاگرام  صارف کو باقاعدہ مطلع کرے گا۔
انسٹاگرام کے صارفین  اب فحش اور پورنو گرافی، بُلینگ اور ہراسانی، نفرت انگیز تقاریر، منشیات کی فروخت اور دہشت گردی سے مقابلے کی وجہ سے ڈیلیٹ کیے جانے والے  مواد  کی بحالی کے لیے اپیل بھی کر سکیں گے۔

اس سے پہلے صارفین ہیلپ سنٹر کے ذریعے اپیل کر سکتے تھے لیکن اب براہ راست ایپ کے ذریعے اپیل کی جا سکے گی۔
انسٹاگرام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد پلیٹ فارم کو محفوظ اور مددگار جگہ بنانا ہے۔ پالیسی میں حالیہ تبدیلی  کمپنی کی بُلینگ سے نپٹنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔انسٹاگرام نے حال ہی میں مشکلات پیدا کرنے والے فالورز کو محدود کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔انسٹاگرام نے ایسا فیچر بھی متعارف کرایا ہے جو بُلینک کمنٹس کو فلٹر کرے اور مشین لرننگ کی مدد سے تصاویر میں ہراساں کرنے کی نشاندہی کرے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.