آرٹس کاؤنسل کراچی میں فلم تم ہی تو ہو سے متعلق پریس کانفرنس کا انعقاد
آرٹس کونسل کراچی میں پاکستانی فلمی اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا نے اپنی ریلیز ہونیوالی نئی فلم صرف تم ہی تو سے متعلق پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔
معروف ادکارہ و ہدایتکار سنگیتا نے اپنی نئی آنے والی فلم صرف تم ہی تو ہو کی پیشکش کے متعلق کراچی آرٹس کونسل میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ اس فلم کی کہانی انہوں نے ہولی ووڈ فلم لوو اسٹوری اور پرانی پاکستانی فلم میرا نام ہے محبت سے متاثر ہو کر لکھی۔
ہدایتکار سنگیتا اپنی فلم کے ہیرو دانش تیمور سے نالاں نظر آئیں۔ ان کا کہنا تھا فلم کے ہیرو نےفلم میں کام تو کیا مگر اس فلم کو کوڑا کچرا سمجھا۔
سنگیتا کا مزید کہنا تھا اچھی موسیقی فلم کی اصل جان ہوتی ہے اسی لیے فلم میں مختلف گلوکاروں کے گانے شامل ہیں صرف تم ہی تو فلم کل لاہور میں رلیز کی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.