’ایونجرز اینڈ گیم ‘ دنیا کی کامیاب ترین فلم بن گئی
ایونجرز اینڈ گیم 2 ارب 79 کروڑ ڈالرز کما کردنیا کی کامیاب ترین فلم بن گئی۔
فلم نے ریلیز کے وقت باکس آفس کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا تھا اور ریلیز کے ابتدائی دنوں میں دنیا بھر میں2 ارب 79 کروڑ ڈالرز کما لیے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق جیمز کیمرون کی فلم ’اواتار‘ نے مجموعی طور پر 2 ارب 87 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمائی کی تھی اور ’اوینجرز: اینڈ گیم‘ نے 21 جولائی تک ’اواتار‘ سے 10 لاکھ ڈالر ز ائد کما کر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

اب سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں ’اوینجرز: اینڈ گیم‘ پہلے، ’اواتار‘ دوسرے جبکہ ’ٹائی ٹینک‘ تیسرے نمبر پر آگئی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ہالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 10 فلموں میں ’اوینجرز‘ سیریز کی 4 فلمیں شامل ہیں۔
تبصرے بند ہیں.