ہالی وڈ کی فلم اینگری برڈز 2 کے ٹریلر میں کیا الگ ہے؟
اس بات سے تو سبھی واقف ہیں کہ پرندوں کو پیگز نہیں پسند کیونکہ وہ ان کے انڈے چرا لیتے ہیں۔ پرندوں اور پیگز کی یہ مزے دار لڑائی ہی فلم اینگری برڈز کی وجہ شہرت ہے۔
لیکن اس مرتبہ اینگر ی برڈز 2 کے ٹریلر میں کچھ الگ ہے۔ اینگری برڈز پگز کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ دشمن کے خلا ف لڑیں گے۔ جس کی وجہ سے یہ کہانی مزید دلچسپ ہونے والی ہے۔
فلم کی جھلکیوں میں یہ واضح طور پر نہیں بتایا گیا مگر لگ یہی رہا ہے کہ اینگر ی برڈز اور پگز ایک مشترکہ دشمن کے خلاف ایک ہوں گے۔ دشمن کا تعلق مختلف قسم کے پرندوں کی نسل سے ہے جو اینگر ی برڈز کی طرح ایک جمے ہوئے جزیرے پر رہنا پسند نہیں کرتے۔
یاد رہے کہ اینگری برڈز کی پہلی فلم 2016 میں منظر عام پر آئی تھی مگر اسے زیادہ پسند نہیں کیا گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.