ایوینجرز اینڈ گیم نے ایواتار کا ریکارڈ توڑ ڈالا، دنیا کی کامیاب ترین فلم قرار
مارول کامکس کی مشہور زمانہ فلمی سیریز ایوینجرز اینڈ گیم نے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے.
تفصیلات کے مطابق جیمز کیمرون کے دس سال پرانے ریکارڈ کو سپر ہیرو فلم نے پاش پاش کر دیا. ایونجرز اینڈ گیم دنیا کی کامیاب ترین فلم بن گئی.
سپر ہیرو فلم نے جیمز کیمرون کی مشہور زمانہ فلم ایواتار کا سنگ میل عبور کر لیا، ایونجرز اینڈ گیم نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 2.790 بلین ڈالرز کما لیے.
خلائی مخلوق کے گرد گھومتی فلم ایواتار نے 2.7897 بلین ڈالرز کا ریکارڈ بزنس کیا تھا، جو اب ایوینجرز کے نام ہوگیا ہے.
دل چسپ امر یہ ہے کہ ایک طویل عرصے تک پہلی اور دوسری پوزیشن پر جیمز کیمرون کا راج تھا. نمبر ون پر ایواتار، نمبر دو پر ٹائی ٹینک براجمان تھیں.
قبل ازیں جب ایونجرز اینڈ گیم نے ٹائی ٹینک کا ریکارڈ عبور کیا تھا، تو جیمز کیمرون نے خود ایونجرز کی ٹیم کو مبارک باد دی تھی.
Email This Post
تبصرے بند ہیں.