’نٹ کھٹ‘ ودیا بالن بطور فلم ساز قسمت آزمانے کو تیار
بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن اب فلم ساز بننے کے لیے تیار ہیں اور وہ اپنی ایک شارٹ فلم ’نٹ کھٹ‘ لے کر آ رہی ہیں جس میں وہ خود بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
سیف علی خان کے ساتھ فلم ’پرینیتا‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والی ودیا بالن کو ان کی اداکاری کے لیے قومی ایوارڈ کے ساتھ کئی دیگرایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔
تامل فلموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ نے کہا کہ ’نٹ کھٹ‘ میں جنسی عدم مساوات، ریپ، گھریلو تشدد، پدر شاہی یعنی لڑکوں کو لڑکیوں پر ترجیح دینے اور خواتین کو اس کی اصل شناخت کے بجائے رشتوں کی بنیاد پر پہچاننے اور اس کے علاوہ ان کے لیے تمام حدود کو توڑنے کو پیش کیا گیا ہے۔
دی ڈرٹی پکچر کی 40 سالہ داکارہ نے اپنے بیان میں ‘نٹ کھٹ’ کی کہانی کے بارے میں بتایا کہ ‘یہ ایک بہت خوبصورت اور مضبوط کہانی ہے جس نے ایک طرح سے مجھ سے کہا کہ اس میں اداکاری بھی کروں اور فلم ساز بھی بنوں۔
اس فلم کے شریک پروڈیوسر رونی سکریو والا ہیں جن کا کہنا ہے کہ ‘جب میں نے ’نٹ کھٹ‘ کا سکرپٹ دیکھا تو فوراً ہی مجھے یہ خیال آیا کہ اس پر فلم بننی چاہیے۔ اس فلم میں بہت سارے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے اوراس میں اہم پیغام بھی ہے۔‘
تبصرے بند ہیں.