مستقبل میں وٹس ایپ اکاؤنٹ کو کئی ڈیوائسز پر استعمال کیا جاسکے گا

وٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق مستقبل میں ایک وٹس ایپ اکاؤنٹ کو کئی ڈیوائسز پر استعمال کیا جا سکے گا۔فی الحال وٹس ایپ اکاؤنٹ کو صرف ایک ہی ڈیوائس پر استعمال کیا جا سکتا ہے کیونکہ اسے صارف کے ٹیلی فون نمبر سے لنک کیا جاتا ہے۔
نئے فنکشن سے وٹس ایپ کو ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ ڈیوائسز جیسے آئی فون اور آئی پیڈ یا آئی او ایس اور اینڈروئید ڈیوائسز پر استعمال کیا جا سکے گا۔
اس کے علاوہ وٹس ایپ کو کمپیوٹر پر بغیر سمارٹ فون سے لنک کیے استعمال کیا جا سکے گا۔
اس فیچر سے بھیجے گئے یا وصول کیے گئے میسجیز تمام ڈیوائسز میں نظر آئیں گے ۔ وٹس ایپ بیٹا انفو کا دعویٰ ہے کہ وٹس ایپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو بھی بہتر کر رہا ہے۔
وٹس ایپ بیٹا انفو کے پاس فی الحال ایسے ٹھوس شواہد نہیں جن سے پتا چلتا ہو کہ وٹس ایپ ان فیچر پر کام کر رہا ہے۔
تاہم ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اُن کی معلومات کے مطابق وٹس ایپ اس فیچر پر کام کر رہا ہے۔
وٹس ایپ بیٹا انفو کی ویب سائٹ عام طور پر وٹس ایپ پر شامل کیے جانے والے فیچرز کی ڈویلپمنٹ کے ابتدائی مراحل میں ہی ان کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ اطلاعات اکثر درست ثابت ہوتی ہیں۔ اس ویب سائٹ نے ہی وٹس ایپ کے فیس بک میں انٹیگریشن اور وٹس ایپ کے کائی او ایس پر متعارف کرائے جانے کی خبریں دی تھیں، جو درست ثابت ہوئیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.