نیو جرسی میں ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول
امریکا میں سالانہ ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کا انعقادکیا گیا، جس میں مختلف اشکال کے رنگ برنگی غباروں سے آسمان پر خوبصورت رنگ بکھر گئے۔
فیسٹیول میں امریکا سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ٹیموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور گرم ہوا کے غبارے اُڑاتے ہوئے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس ہاٹ ایئر بیلون فیسٹول میں مختلف اشکال کے سو سے زائد رنگ برنگی دیوہیکل غباروں نے جہاں آسمان پر خوبصورت نظارہ ترتیب دیا وہیں اس نظارے کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے ایونٹ کی رونقوں میں چار چاند لگا دیئے اور خوب انجوائے کیا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.