ایف بی آ ر کی جانب سے درآمدی موبائل وسیٹلائٹ ٹیلی فون سیٹوں پرفکسڈ شرح سے سیلز ٹیکس کے اطلاق کی تفصیلات جاری
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے درآمدی موبائل وسیٹلائٹ ٹیلی فون سیٹوں پرفکسڈ شرح سے سیلز ٹیکس کے اطلاق کی تفصیلات جاری کردی ہے۔ایف بی آر کی جانب سے اس حوالہ سے جاری تفصیلات کے مطابق درآمدی موبائل پر سیلز ٹیکس کا تعین اب فی سیٹ درآمدی قیمت اور مقامی مینوفیکچررز کی جانب سے درآمدی موبائل پر سیلز ٹیکس کا تعین زرمبادلہ کے مساوی پاکستانی روپے کی بنیاد پر ہوگا
نئی شرح کے مطابق 30 ڈالر کی قیمت کے حامل درآمدی موبائل سیٹ پر سیلز ٹیکس کی شرح 135 روپے مقررکی گئی ہے،30 ڈالر سے زیادہ اور100 ڈالر تک قیمت کے حامل موبائل سیٹوں پر سیلزٹیکس کی شرح 1320 روپے مقرر کی گئی ہے۔100 ڈالر سے زیادہ اور200 ڈالر مالیت کے درآمدی موبائل سیٹ پر 1680 روپے کا سیلز ٹیکس لاگو ہوگا،200 ڈالر سے لیکر350 ڈالر مالیت کے سیٹ پر فکسڈ شرح سے سیلز ٹیکس کی شرح 1740 روپے مقرر کی گئی ہے، 350 ڈالر سے زیادہ اور500 ڈالر مالیت کے موبائل سیٹ پر فکسڈ شرح سے سیلز ٹیکس کی شرح 5400 روپے ہوگی۔اسی طرح 500 ڈالر سے زائد مالیت کے درآمدی موبائل سیٹوں پر 9270 روپے فکسڈ سیلز ٹیکس کا اطلاق ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.