فیوجی فلم کا پہلا نگرانی کا کیمرہ جو 1 کلومیٹر کے فاصلے سے نمبر پلیٹ پڑھ سکتا ہے
فیوجی فلم اپنے نئے نگرانی کے کیمرے ایس ایکس 800 (SX800) کے ساتھ نگرانی کے کیمروں کے میدان میں بھی داخل ہو گیا ہے۔یہ لانگ رینج سرویلنس کیمرہ ہے جس کا آپٹیکل زوم 40x ہے۔ اس کیمرے کو عالمی سرحدوں اور بڑے تجارتی مراکز کی نگرانی کے لیے بنایا گیا ہے۔اس میں 35 ایم ایم کے برابر 20 ایم ایم سے 800 ایم ایم فوکل لینتھ لینز ہے اور اس کا اضافی زوم 1.25x ہے۔ فیوجی فلم کا کہنا ہے کہ ان دونوں کو ملا کر ایس ایکس 800 مجموعی طور پر 1000 ایم ایم کی فوکل لینتھ فراہم کرتا ہے۔اس سے کسی بھی کار کی نمبر پلیٹ کو 1 کلومیٹر یا 0.6 میل کے فاصلے سے فوکس کیا جا سکتا ہے۔
اس سے پہلے بھی ایسے کنزیومر کیمرے پیش کیے گئے ہیں، جو فیوجی فلم کے ایس ایکس 800 سے زیادہ زوم فراہم کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر نیکون کا پی 1000(P1000) میں125x زوم اور 3000 ایم ایم کے برابر زوم لینز ہے لیکن فیوجی فلم نے اپنے سیکورٹی کیمرہ کو ایسے فیچرز سے مزین کیا ہے کہ جن سے طویل فاصلے سے ویڈیو ریکارڈ کرنے پر اس کی ویڈیو زیادہ بہتر ہوتی ہے۔
فیوجی فلم کی ایک پروموشن ویڈیو کے مطابق اتنا زیادہ زوم 2.2 کلومیٹریا 1.36 میل کے فاصلے سے انسانی ہاتھوں میں پکڑی چیزوں دیکھ لیتا ہے ۔ایک اور ویڈیو کے مطابق یہ 3 کلومیٹریا 1.86 میل سے ٹوکیو ٹاور کی واضح ریکارڈنگ کرلیتا ہے۔ایک اور پروموشنل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یہ کیمرہ 1 کلومیٹر یا 0.6 میل کے فاصلے سے کار کی نمبر پلیٹ کو فوکس کر لیتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.