صوبائی وزیر صنعت کے مشیر عبدالکریم خان نے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں 132 کے وی گرڈ سٹیشن کا افتتاح کر دیا

صوبائی وزیر صنعت و تجارت کے مشیر عبدالکریم خان نے اکنامک زون فیز سیون حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں 132 کے وی گرڈ سٹیشن کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ہری پور عارف الله اعوان کے علاوہ چیمبر آف کامرس ہری پور اینڈ انڈسٹری کے ممبران بھی موجود تھے۔ عبدالکریم خان نے اکنامک زون فیز سیون میں ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے اور صنعت کاروں کو کو سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ صنعت کار فیز سیون میں اپنے کارخانے لگا سکیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.