اس اینڈروئیڈ ایپ سے اپنے فون کو چہرے کی حرکات سے کنٹرول کریں

ای وی اے فیشنل ماؤس ایک مفت اینڈروئیڈ ایپ ہے۔ یہ ایپ آپ کے موبائل سکرین پر ایک کرسر شامل کرتی ہے۔ اس کرسر کو  آپ اپنے چہرے کی حرکت سے کنٹرول کر سکتے ہیں۔یہ ایپ فون کا فرنٹ کیمرہ استعمال کرتے ہوئے آپ کے چہرے کی حرکات ریکارڈ کرتی ہے اور اسے سکرین پر کرسر کو کنٹرول کرنے کے لیےاستعمال کرتی ہے۔
یہ اینڈروئیڈ ایپ تمام اینڈروئیڈ ڈیواائسز، چاہے یہ فون ہو یا ٹیبلٹ، کے ساتھ کام  کرتی ہے۔اس ایپ میں ایک آپشن کیمرہ گھمانے کا بھی ہے، جس سے آپ ڈیوائس کو لینڈ سکیپ  میں استعمال کر سکتے ہیں۔

اس ایپ میں کرسر کی حرکت، کلکس اور دوسری تمام سیٹنگز کو کسٹومائز کیا جا سکتا ہے۔آپ چاہیے تو فون کے اپنے کیمرہ کی بجائے ایکسٹرنل کیمرہ کو کنکٹ کر سکتے ہیں۔
اس ایپ کی  پہلی بار انسٹالیشن کافی طویل لیکن سادہ ہے۔ایک بار انسٹالیشن ہونے پر آپ  فون کی سکرین پر ظاہر ہونے والے کرسر کو اپنے چہرے کر حرکات سے کنٹرول کر سکتےہیں۔اس کے کچھ آپشن انسٹالیشن کے دوران ایکٹیو نہیں  کیے جا سکتے، تاہم انہیں بعد میں سیٹنگ سے ایکٹیو کیا جا سکتا ہے۔
اس اینڈروئیڈ ایپ کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.