دو سو ارب کے نئے بانڈز جاری کرنے کا حکومتی فیصلہ درست ہے، تاجر رہنما
بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے امریکہ کے دورے کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا حوصلہ بڑھا ہے۔
یہ بات انہوں نے تاجر برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ حکومت کا دو سو ارب کے نئے بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ درست ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مہارت اور وسائل کو ملکی ترقی کے لئے استعمال کیا جائے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ترغیبات دی جائیں اور انہیں ملکی ترقی کے عمل میں بھرپور انداز میں شریک کیا جائے جبکہ ان کے لئے نئے بانڈز جاری کرنے پر بھی غور کیا جائے۔
میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹس میں تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ابتدائی تخمینہ کے مقابلہ میں صرف چھبیس ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جو افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو سو ارب کے نئے بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ درست ہے ، جس سے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.