نیپرا نے بجلی 9پیسے فی یونٹ سستی کردی

 نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی فی یونٹ 9 روپے سستی کردی ، کمی کی منظوری جون کےماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فی یونٹ بجلی 9 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے بجلی سستی کرنے کی منظوری جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے، جس سے صارفین کو ایک ارب 10 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا کے فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک اور ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا۔

خیال رہے سی پی پی اے نے بجلی 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔

یاد رہے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے تقسیم کار کمپنیوں کے بارے میں رپورٹ جاری کی تھی ، رپورٹ کے مطابق سنہ 18-2017 میں بجلی چوری اور نقصانات سے 45 ارب سے زائد کا نقصان پہنچا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.