سمارٹ فون ساز کمپنی ’آنر‘ (Honor) نے اپنا نیا ’آنر 20پرو‘ پاکستان میں بھی متعارف کروا دیا, ایڈوانس بکنگ شروع

لندن میں عالمی تعارف اور بھرپور پذیرائی کے بعد اب سمارٹ فون ساز کمپنی ’آنر‘ (Honor) نے اپنا نیا ’آنر 20پرو‘ (Honor 20 PRO)ماڈل پاکستان میں بھی متعارف کروا دیا ہے۔ گوگل پلے سے سرٹیفائیڈ یہ ماڈل 17اگست 2019ءسے پاکستان کے تمام بڑے ریٹیلرز کے پاس دستیاب ہو گا تاہم اس کی پیشگی بکنگ ابھی سے شروع ہو چکی ہے۔

آنر کے اس نئے اور جدید ترین ماڈل کا صارفین کو شدت سے انتظار تھا چنانچہ اس کی تعارفی تقریب میں ہی کمپنی کی طرف سے اس کی پیشگی بکنگ شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ یہ تقریب 5اگست 2019ءکو ایمبروسیا، کراچی میں ہوئی۔ 5اگست سے شروع ہونے والی پیشگی بکنگ 17اگست تک جاری رہے گی اور تب تک یہ ماڈل مارکیٹ میں دستیاب ہو جائے گا۔ آپ 99ہزار 999روپے میں ابھی آنر 20پرو کی پیشگی بکنگ کروا سکتے ہیں جس کے ساتھ آپ کو آنر کے ساﺅنڈ سٹون بلیوٹوتھ سپیکرز مفت ملیں گے۔ چنانچہ انتظار مت کریں اور ابھی اپنی قریبی سمارٹ فون مارکیٹ میں جا کر یا آن لائن پیشگی بکنگ کروا لیں۔ آن لائن بکنگ دراز ڈاٹ پی کے پر کی جا سکتی ہے اور اس کے لیے آپ اس لنک (http://bit.ly/Honor20Pro-PreBook)پر جا سکتے ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.