’’دال چاول‘‘ کا آفیشل ٹریلر ریلیز ،فلم میں نامور گلوکار استاد راحت فتح علی خان کا گانا بھی شامل
شہدا اور پولیس کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے بنائی گئی فلم ’’دال چاول‘‘ کا آفیشل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔فلم کی کاسٹ میں احمد صفیان، اداکارہ مومنہ اقبال، سلمان شاہد اور شفقت چیمہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔فلم میں نامور موسیقار اور گلوکار استاد راحت فتح علی کا گا نا بھی شامل ہے۔فلم کی سٹوری اور گانوں کی کمپوزیشنز سی او او سیف سٹیز اتھارٹی نے ترتیب دی ہیں۔فلم ’’دال چاول‘‘ حلال رزق کمانے والوں پر بنائی گئی ہے جسے 4 اکتوبر کو ملک بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔ فلم بنانے کا مقصدپاکستانی فلم انڈسٹری کو پروموٹ کرنا ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.