گوگل فوٹوز اب صارفین کو تصویر میں موجود ٹیکسٹ بھی تلاش کرنے دے گا

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے لینز پلیٹ فارم کے لیے مصنوعی ذہانت کا نیا فیچر متعارف کرا رہا ہے۔ اس فیچر سے صارفین گوگل فوٹوز میں موجود تصاویر اور سکرین شاٹس  میں موجود ٹیکسٹ کو بھی سرچ کر سکیں گے۔اس سرچ کیے ہوئے ٹیکسٹ کو کاپی کر کے  نوٹ، ڈاکیومنٹ  یا فارم  میں پیسٹ کیا جا سکے گا۔

اس فیچر میں گوگل  آپٹیکل کیریکٹر ریکگنیشن  یعنی او سی آر کی ٹیکنیک استعمال کرےگا۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیچر کچھ اینڈروئیڈ ڈیوائسز پر دستیاب ہے لیکن ابھی تک اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے لیے جاری نہیں کیا گیا۔ اس فیچر سے صارفین ویب پر بھی گوگل فوٹوز میں سے ٹیکسٹ تلاش کر سکیں گے۔
اس فیچر سے صارفین وزٹنگ کارڈ، ڈاکیومنٹس، سائن بورڈز اور ریسٹورنٹس کے مینیو کی تصاویر میں سے بھی ٹیکسٹ تلاش کر سکیں گے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.