نصابی کتابوں میں پہلی مرتبہ ایک بہادر خاتون کا واقعہ
سعودی عرب میں پہلی مرتبہ دو صدیاں پہلے ایک بہادر خاتون کی مزاحمت کا واقعہ نصابی کتابوں میں شامل کیا گیا ہے۔ نصابی کتابیں ترتیب دینے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد نئی نسل کو باور کرانا ہے کہ سعودی عرب میں عورت صرف خاتون خانہ نہیں بلکہ تاریخ ساز شخصیات بھی گزری ہیں جو ہمارے لئے فخر وناز کا باعث ہیں۔
العربیہ ٹی وی کی ویب کے سائٹ کے مطابق چھٹی کلاس کے بچوں کو پڑھائی جانے والی تاریخ کی کتاب میں پہلی مرتبہ ایک سعودی بہادر خاتون غالیہ البقمیہ کا نہ صرف ذکر ہوا ہے بلکہ ان کی شجاعت اور تاریخی معرکے کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں۔
وزارت تعلیم میں تربیت کے سعودی ماہر سلیمان الفایز نے بتایا کہ سعودی عرب میں ہم اپنی تاریخ کو از سرنو ترتیب دینے جارہے ہیں۔ نئی نسل کو اپنے وطن سے محبت اور اس کے سپوتوں سے متعارف کرایا جارہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.