اس ہفتے باکس آفس پر کس فلم کا راج رہا؟

ایکشن، ایڈونچر اور سسپنس سے بھرپور فلم ’اینجل ہیز فالن‘ باکس آفس پر چھا گئی۔

’اولمپس ہیز فالن‘ سیریز کا تیسرا حصہ ایکشن، ایڈونچر اور سسپنس سے بھرپور ہالی وڈفلم ’اینجل ہیزفالن‘ نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر راج کرلیا، خفیہ سروس ایجنٹ کی کہانی کے گِرد گھومتی یہ فلم تین ارب 34 کروڑ روپے سے زائد بزنس کے ساتھ باکس آفس پر نمبر ون پر آگئی۔

دوسری جانب ایڈونچر کامیڈی فلم ’گڈ بوائز ‘ پچھلے ہفتے ٹاپ پر تھی لیکن اس ہفتے دوسرے نمبر پر آگئی ہے، اس ہفتے فلم "گڈ بوائز ایک ارب 72کروڑ روپے ہی کماسکی۔

جب کہ رواں ہفتے ہی ریلیز ہونے والی  فلم ’اوورکمر‘  شائقین کو خاطر خواہ متاثر نہ کرسکی اور صرف ایک ارب 28کروڑ روپے کما کر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ فلم "اینجل ہیز فالن "کی کہانی ایک ایسےخفیہ سروس ایجنٹ کے گرد گھوم رہی ہے جس پر صدر کو قتل کرنے کا الزام لگ جاتا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.