2 ہفتوں کی مندی کے بعد گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی
گزشتہ کاروباری ہفتے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ 2 ہفتوں کی مندی اور 100 انڈیکس کے 5 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد گزشتہ ہفتے تیزی ریکارڈ کی گئی۔
ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے میں 100 انڈیکس 2 ہزار 585 پوائنٹس اضافے سے 31 ہزار 350 کی سطح پر بند ہوا۔
ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 424 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ ہفتے مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5916 ارب سے بڑھ کر 6340 ارب روپے ہوگئی۔ اوسط یومیہ کاروباری حجم 17 کروڑ 44 لاکھ شیئر رہا۔
اس سے گزشتہ ہفتے پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی تھی، 100 انڈیکس میں 664 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔
12 سے 16 اگست کے دوران مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں بھی 105 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی، گزشتہ ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن 6020 ارب سے کم ہو کر 5916 ارب روپے رہ گئی تھی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.