وزیراعظم عمران خان کی معاشی پالیسیوں کےبہترنتائج سامنےآرہے ہیں، چینی نیوزپورٹل
چینی نیوزپورٹل سینا نیوزکاکہناہےکہ پاکستانی معشیت میں بہتری کی بنیادرکھی جاچکی ہے اور وزیراعظم عمران خان کی معاشی پالیسیوں کےبہترنتائج سامنے آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چینی نیوزپورٹل سینانیوز نے پاکستانی معشیت پر رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسزسےقابل ذکرنتائج ملےہیں، پاکستانی معیشت بحران سےنکل آئی ہے۔
چینی نیوزپورٹل کا کہنا تھا کہ حال میں ہی حکومت نےایک سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کی ، رپورٹ سے معاشی صورتحال میں بہتری ظاہرہوتی ہے، پاکستانی معیشت میں اب استحکام آرہاہے۔
سینا نیوز کے مطابق کاروباری ماحول میں بہتراورٹیکس وصولی کادائرہ کار بڑھ گیاہے ،اقدامات سےمعاشی بہتری کےلیےبنیادرکھی جاچکی ہے اور یہ اقدامات معاشی بہتری کی بنیادبنیں گے۔
حکومت نےغیرملکی سرمایہ کاری میں اضافےکیلئےگیارہ اسپیشل اکنامک زونزکی منظوری دی ہے، پاکستان کاسرمایہ کاری بورڈ غیرملکی سرمایہ کاروں کوراغب کرنےمیں مصروف ہے، ایزآف ڈوئنگ بزنس کےضمن میں نمایاں اصلاحاتی اقدامات کیےگئے ، جس سے کمپنی رجسٹریشن، ٹیکسوں کی ادائیگی اوربجلی وگیس کےکنکشنز کا حصول آسان کیاگیاہے ۔
ڈوئنگ بزنس انڈیکس میں پاکستان کےدرجےمیں گیارہ پوائنٹس کا اضافہ ہواہے ، انڈیکس میں پاکستان کادرجہ 136ہے جبکہ گزشتہ مالی سال ڈومیسٹک وصولی میں60 فیصد اور ٹیکس گوشوارےجمع کرانےوالوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔
خیال رہے جولائی میں برآمدات میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا اور درآمدات کا حجم 26 فیصد کمی کے بعد 4 ارب 10 کروڑ ڈالر رہا جبکہ رواں مالی سال کے پہلے مہینےمیں تجارتی خسارہ انتیس فیصد کم ہوگیا جبکہ حجم دوارب ستائیس کروڑڈالرریکارڈ کیاگیا۔
اسی طرح رواں سال انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد میں 69فیصد اضافہ ہوا ، اضافے کے بعد گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد پچیس لاکھ ہوگئی، جو ایک ریکارڈ ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.