فلوریڈ: گیلیکسی تھیم پارک عوام کیلئےکھول دیا گیا
ڈزنی نے فلوریڈا میں دوسرا اسٹار وارز گیلیکسی ایج تھیم پارک عوام کے لیے کھول دیا ہے۔
فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں تعمیر کیے جانے والے دوسرے تھیم پارک میں شائقین اسٹار وارز کے باٹو سیارے کی سیر کر سکیں گے جہاں ان کی دلچسپی کے لیے نئی اور انوکھی رائیڈ ز تعمیر کی گئیں ہیں۔
یاد رہے کہ ڈزنی نے رواں برس مئی میں اپنا پہلا گیلیکسی ایج تھیم پارک اسٹار وارز کے متوالوں کے لیے کھولا تھا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.