فیس بک میں ایک دہائی بعد خاموشی سے بڑی تبدیلی
فیس بُک انتظامیہ نے ہوم پیج کے سلوگن میں تبدیلی کرتے ہوئے ٹیگ لائن ”یہ مفت ہے اور ہمیشہ رہے گی‘کی جگہ ”تیز اورآسان “کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے ہوم پیج کے سلوگن میں خاموشی سے تبدیلی کردی ہے، اس سے پہلے فیس بک کی ٹیگ لائن تھی ”یہ مفت ہے اور ہمیشہ رہے گی“تاکہ صارفین کو بتایا جاسکے کہ اس سائٹ کا صارف بننے پر کوئی خرچہ نہیں ہوگا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد پہلی بار اس کو بدل دیا گیا ہے بلکہ اسے انتہائی خاموشی سے 6 اور 7 اگست کے درمیان بدل کر اسے ”تیز اورآسان “ کردیا گیا ہے۔
میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ اب اس کی وجہ کیا ہے وہ یہ کمپنی نے نہیں بتائی مگر فیس بک نے اپنی روایتی سوچ کو ضرور خیرباد کہہ دیا ہے جو عرصے سے کہتی آئی ہے کہ یہ ویب سائٹ استعمال کے لیے مفت ہے اور اشتہارات ہی اس کا ذریعہ آمدنی ہیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.