دنیا کی پہلی کار جس نے 300 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ توڑ دیا

دنیا میں پہلی بار ایک کار نے 300 میل (490.5 کلومیٹر) فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی زیادہ تیز سفر کیا ہے۔

 یہ کارنامہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل ریسر اینڈی والاس نے بگاٹی شیرون کے ذریعے سر انجام دیا ہے۔ انہوں نے جرمنی میں ڈھائی ملین یورو مالیت کی سپر کار بگاٹی شیرون کو ایرا لیسین ٹریک پر بھگایا اور سپیڈ کو 304 اعشاریہ 77 میل (490 کلومیٹر) فی گھنٹہ تک لے گئے۔

اس ریس کی سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بگاٹی شیرون صرف 45 سیکنڈز کے وقت میں 200 میل فی گھنٹہ سے 304 میل پر پہنچ گئی۔ جرمنی کی ٹیکنیکل انسپکشن ایسوسی ایشن نے نئے ریکارڈ کی تصدیق کردی ہے ۔ اس سے قبل کسی ڈرائیور نے 284 اعشاریہ 55 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائی تھی۔

بگاٹی کمپنی کی جانب سے مذکورہ ریس کے ذریعے نیا ریکارڈ بنانے والی شیرون کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے 2 انجینئرز کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی جنہوں نے 6 ماہ کی مسلسل محنت کے بعد اس کار کو دنیا کی تیز ترین گاڑی بنادیا۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.