جاوید شیخ فلم ’’دہلی گیٹ‘‘ میں منفرد کردار ادا کریں گے
اداکار جاوید شیخ فلم ’’دہلی گیٹ‘‘ کا حصہ بن گئے۔ فلم ’’دہلی گیٹ‘‘ میں اداکار جاوید شیخ مرکزی کردار ادا کریں گے ، اس سلسلے میں اداکار جاوید شیخ کا ایک انٹرویو کے دروان کہنا تھا کہ وہ شائقین کو اس فلم میں ایک منفرد میں نظر آئیں گے، فلم کی کاسٹ میں اداکار سعود ، خالد بٹ ، روما میچل، یاسر خان اور شہریار چیمہ شامل ہیں جبکہ فلم مزاحیہ رومانوی کہانی پر مبنی ہے ۔
ندیم چیمہ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’دہلی گیٹ‘‘ رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.