140 خواتین کی بطور ٹریفک انسپکٹر بھرتی
ٹریفک انشورنس انسپکٹر خواتین نے ٹریفک حادثات کا معائنہ اور رپورٹ کا کام شروع کردیا ہے۔ کام کے پہلے دن ہی ریاض میں متعین پہلی ٹریفک انشورنس انسپکٹر خاتون نے 5 حادثات کی کامیاب رپورٹنگ کی۔
العربیہ کے مطابق ٹریفک حادثات کا معائنہ اور رپورٹنگ کرنے والی کمپنی ’نجم‘ نے 140 خواتین کو بھرتی کیا گیا ہے۔
العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے نجم کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر محمد السلیمان نے بتایا کہ انسپکٹر کے طور پر بھرتی ہونے والی خواتین کو ضروری تربیت فراہم کرنے کے بعد ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں۔ اس کا آغاز ریاض سے ہوا ہے تاہم خواتین کی بھرتی کا سلسلہ باقی شہروں میں بھی ہو گا۔
کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین کا کہنا تھا کہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں خواتین بھی کردار ادا کررہی ہیں۔ وژن 2030 کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے نجم کمپنی بھی اپنے حصے کا کام کرے گی۔
تبصرے بند ہیں.