دبئی: ویزا فیس میں رعایت 15ستمبر کو ختم ہوگی
دبئی میں سیاحتی فیسٹول 15ستمبر کو ختم ہو رہا ہے جس کے ساتھ فیسٹول میں آنے والے سیاحوں کے بچوں کو ویزا فیس میں دی گئی رعایت بھی ختم ہو جائے گی ۔
امارات ٹو ڈے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے15 جولائی 15 ستمبر تک دبئی فیسٹول کا اعلان کیا گیا تھا ۔ اماراتی کابینہ کا فیصلہ تھا کہ دبئی فیسٹول میں آنے والے سیاحوں کے 18 برس سے کم عمر بچوں سے ویزا فیس نہیں لی جائے گی ۔
دبئی سیاحتی کمیٹی کے مطابق مفت ویزا فیس کا اطلاق ویزے کی مدت پر نہیں ہوتا ۔اگر والدین کے ویزے 30 دن کے ہونگے تو بچوں کے ویزے بھی اتنی ہی مدت تک کے لئے جاری کئے جائیں گے ۔
سیاحتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ دبئی آنے والے اس موقع سے فائدہ اٹھا ئیں اور بچوں کے ہمراہ سیاحتی ویزا حاصل کریں تاکہ وہ دبئی فیسٹول میں شرکت کر سکیں ۔

تبصرے بند ہیں.