برطانیہ: تیز ہوا کے سبب طیارے کو لینڈنگ میں مشکل
موسم کی خراب صورتِ حال کے باعث اکثر خطرناک حادثات پیش آتے ہیں۔
موسم کی ایسی ہی خرابی کے باعث برطانیہ میں ایک مسافر طیارہ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔
یہ واقعہ برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے ایئر پورٹ پر پیش آیا جب ایمریٹس ایئر لائن کا مسافر طیارہ لینڈنگ کر رہا تھا کہ تیز ہواؤں کے زد میں آگیا اور دائیں بائیں ڈولنے لگا، جس کی وجہ سے لینڈنگ کرنا مشکل ہو گیا اور یوں پائلٹ کو لینڈنگ کے ساتھ ہی ٹیک آف کرنا پڑا۔
رپورٹ کے مطابق یوں جہاز کے ڈولنے پر مسافر بے حد خوفزدہ ہو گئے تھے تاہم پائلٹ نے مہارت کی بنا پر طیارے کو حادثے سے محفوظ رکھا اور پرواز کو دبئی پہنچا دیا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.