چین میں 5.4 شدت کا زلزلہ،29 افراد زخمی

چین کے شہر نیجیانگ میں 5.4 شدت کے زلزلے میں ایک شخص ہلاک جبکہ29 افراد زخمی ہو گئے۔چین کے سرکاری میڈیاکے مطابق ملک کے جنوب  مغربی علاقے میں 5.4 شدت کا زلزلہ رکارڈ کیا گیا،جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی ۔زلزلے کے جھٹکے دیگر شہروں میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.