کنگنا رناوت کی نئی فلم میں چار روپ

بالی وڈ کوئین کنگنا رناوت ان دنوں اپنی نئی فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو انڈین ریاست تامل ناڈو کی سابق وزیراعلیٰ جے للتا کی بائیوپک یعنی ان کے زندگی اور حالات و واقعات سے متعلق ہے۔ جے للیتا کا 2016 میں انتقال ہوا تھا۔ کنگنا  فلم ’تھالے وی‘ میں جے للیتا کا کردار ادا کریں گی۔
فلم کے حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق کنگنا فلم ’تھالے وی‘ میں جے للیتا کا کرادار ادا کرنے کے لیے چار مختلف روپ دھاریں گی۔
خیال رہے کہ ’تھالے وی‘ تامل زبان کا لفظ ہے جس کے معنی لیڈر کے ہیں۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق فلم ساز نے کنگنا کو جے للیتا کے چار مختلف ادوار کے روپ میں ڈھالنے کے لیے میک اپ کے ایک ماہر کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔
فلم کے پروڈیوسر وشنو اندوری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’کنگنا کے اس فلم میں چار مختلف روپ ہیں جو کہ جے للیتا کے مختلف ادوار کے ہیں اور ہمیں اس حوالے سے پروڈکشن سے پہلے بہت زیادہ تیاری کی ضرورت ہے۔‘
وشنو اندوری کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم نے کنگنا کو ان تمام روپ میں ڈھالنے کے لیے ہالی وڈ کے ایک میک اپ آرٹسٹ کو لیا ہے۔‘
علیحدہ سے کیے گئے ٹویٹ میں وشنو نے فلم کے لیے بلائے گئے ہالی وڈ میک اپ آرٹسٹ کا نام بھی بتایا جو کہ جیسن کولنس ہے۔
واضح رہے ’تھالے وی‘ کے لیے ہائر کیے گئے میک اپ آرٹسٹ جیسن کولن نے ہالی وڈ کی فلموں ’کیپٹن ارول‘، ’بلیڈ رنر‘  اور ’ہنگر گیمز‘ میں بھی بطور میک اپ آرٹسٹ کام کیا ہے۔
فلم ’تھالے وی‘ کے ہدایت کار اے ایل وجے ہیں اور فلم میں جے للیتا کی ایک چھوٹی لڑکی سے تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ بننے تک کی کہانی بیان کی جائے گی۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے میڈیا میں ایسی اطلاعات آئی تھیں کہ ’تھالے وی‘ کے فلم ساز فلم کے لیے مطلوبہ رقم جمع نہیں کر سکے۔ یہ فلم 55 کروڑ انڈین روپے کی لاگت سے بننی ہے۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.