پاکستان میں 1000سی سی ’کیا پکنٹو‘ متعارف

پاکستان میں چھوٹی گاڑیاں عمومی طورپر عالمی معیار پر پورا نہیں اترتیں لیکن اب پاکستان میں 1000سی سی چھوٹی گاڑی ’کیا پکنٹو‘کی سیکنڈ جنریشن متعارف کروادی گئی جو جلد ہی سڑکوں پر دوڑتی دکھائی دے گی اور گاڑیوں کے شائقین حضرات اسے مناسب گاڑی قراردے رہے ہیں، اس کی بکنگ آج یعنی 14 ستمبر سے شروع ہوگئی ہے ،  یہ پاکستان میں تقریباً19سے 20لاکھ روپے میں دستیاب ہے۔پاک ویلز کے مطابق پاکستان میں کیا پکنٹو دو طرح کی ہیں، ایک مینوئل اور دوسری آٹو میٹک، مینوئل گاڑی اٹھارہ لاکھ ننانوے ہزار جبکہ آٹو میٹک انیس لاکھ ننانوے ہزار میں دستیاب ہے ۔ کیا پکنٹو شہروں میں استعمال ہونیوالی گاڑی ہے جو جنوبی کوریا 2004سے بنا رہاہے ، اس کی مجموعی لمبائی 3595ملی میٹر ہے ، مارکیٹ میں موجود سوزوکی کی آلٹو سے کلٹس اور ویگن آر تک سمیت دیگر گاڑیوں کیساتھ اس کا موازنہ کیاجائے تو خوبصورت انجن اور کم شور پیدا کرنیوالا ہے ، یورو6انجن ہے جو زیادہ ریسپانسو ہے ، این ای ڈی سی کا خیال ہے کہ پکنٹو ایک لٹر فیول میں 23کلومیٹر سے زائد چل سکتی ہے ۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.