اسکارلٹ جانسن دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ

 امریکی اداکارہ و گلوکارہ اسکارلٹ جانسن دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ بن گئی، اسکارلٹ جانسن نے گزشتہ ایک سال میں 5 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کمائے جو پاکستانی ساڑھے 8 ارب سے زائد بنتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ۔معروف اقتصادی امریکی جریدے فوربز نے سب سے زیادہ کمانے والی اداکاراؤں کی فہرست جاری کردی ہے ، جس میں 34 سالہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ اسکارلٹ جانسن نے دنیا کی تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ کمائی کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

اسکارلٹ جانسن نے گزشتہ ایک سال میں 5 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کمائے جو پاکستانی ساڑھے 8 ارب سے زائد بنتے ہیں۔

اس کے علاوہ فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکی اداکارہ صوفیا ورگارا رہی جن کی مجموعی کمائی 4 کروڑ 41 لاکھ امریکی ڈالر رہی ، ان کے بعد اس فہرست میں ریز ودرسپون نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جو گزشتہ سال سے اب تک 3 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر کما چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اسکارلٹ جانسن حالیہ کچھ عرصے میں ہولی وڈ کی بڑی فلموں اور سیریز کے ساتھ ساتھ کئی بڑے برینڈز کا بھی حصہ رہی، وہ گزشتہ سال بھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ قرار پائی تھی۔

اس سے قبل امریکی جریدے فوربز کے مطابق 47 سالہ امریکی اداکار، پروڈیوسر اور سابق ریسلر ڈیوائن جونسن نے دنیا کے تمام اداکاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ کمائی کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

دی راک کے نام سے پہچانے جانے والے ڈیوائن نے گزشتہ ایک سال میں 8 کروڑ 94 لاکھ امریکی ڈالر کمائے، جو پاکستانی 15 ارب روپے تک بنتے ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.