معروف اینکر پرسن واداکارہ جگن کاظم نے 8 سال بعد پی ٹی وی سے استعفیٰ دیدیا
معروف اینکر پرسن و اداکارہ جگن کاظم نے پاکستان ٹیلی ویژن سے استعفیٰ دیدیا ہے اور ساتھ ہی ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اس کی وجہ بھی بیان کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جگن کاظم گزشتہ 8 سال سے پی ٹی وی سے وابستہ تھیں جہاں وہ” آنیسٹلی اسپیکنگ ود جگن کاظم “ کے نام سے شو کر رہی تھیںتاہم وہ اچانک کچھ عرصے سے پروگرام سے غائب ہو گئیں تھیں جس پر سوشل میڈیا پر کئی طرح کی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں اور ان کے مداح بھی ان کے بارے میں دریافت کرنے کیلئے بے چین تھے تاہم اب انہوں نے سامنے آتے ہوئے تمام افواہوں کی تردید کردی ہے اور پی ٹی وی سے رخصت لینے کی وجہ بھی بیان کر دی ہے ۔جگن کاظم نے ٹویٹر پر اپنی ایک ویڈیو کے ذریعے پی ٹی وی چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ” یوٹیوب کے چینل پر تو آپ لوگوں سے ملاقات ہوتی رہتی ہے لیکن یہ ویڈیو ان لوگوں کے لیے جو بار بار پوچھ رہے ہیں کہ پی ٹی وی پر نشر ہونے والے شو سے میں کیوں غائب ہوں اور چینل ریپیٹ پر کیوں چل رہا ہے؟۔
جگن نے یہ بھی کہا کہ میں سب لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں پی ٹی وی سے استعفی دے چکی ہوں اور اس وقت ایک نیوز چینل سے وابستہ ہو گئی ہوں۔ درحقیقت معمول کی زندگی اچھی ہوتی ہے اور اگر ہم زندگی میں ہر کام وقت کے ساتھ اور پابندی سے کریں تو اچھا ہوتا ہے لیکن جب ا?پ ا?ٹھ سال سے ایک ہی جگہ پر ایک ہی کام اور ایک ہی پوزیشن پر کرتے ہیں تو پھر وہ کام بوریت برپا کر دیتا ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.