چینی سمارٹ فون کمپنی ٹیکنو موبائل کا ائیرلنک کیساتھ معاہدہ طے پا گیا

معروف چائنیز سمارٹ فون مینوفیکچرنگ کمپنی ٹیکنو موبائلز نے ملک بھر میں اپنی پروڈکٹس کی دستیابی اور اپنے دائرئہ کار میں وسعت کے پیش نظر پاکستان میں ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبے میں وسیع تجربہ کی حامل کمپنی ائیرلنک کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے پیر کے روز لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران دونوں کمپنیوں کے درمیان معاہدے پر دستخط کئے گئے جس کا مقصد ملک کے طول و عرض اور دُور دراز علاقوں میں ٹیکنو موبائلز کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔ ٹیکنو موبائلز کیلئے Yello Stone اور United Mobilesپہلے ہی مذ کورہ کام سر انجام دے رہے ہیں لیکن ائیر لنک سے معاہدے کے بعد موبائل مارکیٹوں میں ٹیکنو کی بالادستی یقینی امر ہے۔

ٹیکنو موبائلز نے اپنے دائرہ کار کو بڑھانے کی ضرورت اُس وقت محسوس کی جب چند ماہ قبل لانچ کئے گئے سمارٹ فون Spark Go کی بے پناہ مقبولیت اور شاندار فروخت کا تجربہ عمل میں آیا۔ فروخت کے لحاظ سے Spark Go نے نئے سنگِ میل عبور کئے اور ڈیلرز کو حیرت میں ڈال دیا جبکہ صارفین میں اس سمارٹ فون کی پسندیدگی کا تقاضہ ہے کہ ٹیکنو موبائلز کی پروڈکٹس کی دستیابی اور رسائی ملک کے کونے کونے تک یقینی بنائی جائے۔

ٹیکنو اور ا یئرلنک کے حالیہ اشتراک سے نہ صرف ٹیکنو موبائلز کی ملک بھر کی تمام موبائل مارکیٹو ں میں دستیابی یقینی ہو گی بلکہ ائیرلنک کے پورٹ فولیو میں ٹیکنو موبائلز کا اندراج ایک کامیاب اضافہ بھی ہو گا۔ائیر لنک گذشتہ 45 سال یعنی اپنے آغاز سے لے کر تا حال ایک جہد مسلسل کے تحت اپنے ڈسٹری بیوشن کے دائرہ کار کوبڑھانے ، اس میں مزیدجدّت اور بہتری لانے میں مصروف عمل ہے لہٰذا اس اشترک کی حکمت عملی سے کمپنی کے ریونیو میں یقینی طور پر بہتری آئے گی۔

اس پریس کانفرنس میںایک خاص بات بھی بتائی گئی کہ ٹیکنو موبائلز کا آئندہ لانچ ہونے والا سمارٹ فون Spark 4 پہلا سمارٹ فون ہے جس کی ملک بھر میں ڈسٹری بیوشن کا بیڑہ ائیرلنک نے اُٹھایا ہے ۔ Spark Go جو کہ موبائل صارفین میں اپنی مقبولیت اور پسندیدگی کے لحاظ سے ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے Spark 4 دراصل Spark Go کا جدید اور اپ گریڈڈ ورژن ہے جس کی لانچنگ اس سال اکتوبر کے وسط میں متوقع ہے۔

Spark 4 کی سکرین واٹر نوچ کیساتھ ہے جس کا سائز 6.5 انچ ہے جبکہ ڈوئل فلیش کے ساتھ تین کیمروں کا سیٹ اپ(13MP+2MP+ VAG) مائیکرو سلٹ فلیش کے ساتھ 8MP فرنٹ کیمرہ ، 2. 0 GHZ کواڈ کور پروسیسر کے علاوہ اس کی بیٹری 4000 MAH ہے جس سے صارف بغیر چارجنگ کی فکر کے اپنے سیٹ کو گھنٹوں تک مسلسل زیر استعمال رکھ سکتا ہے۔

اس کی ریم 3 جی بی اور سٹوریج 32 جی بی ہے جسے میموری کارڈ کے ذریعے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ Face unlock option کے ساتھ 3D unibody sleek Design میں یہ فون دیدہ زیب رنگوں میں دستیاب ہو گا جواینڈرائڈ 9.0 کے جدید آپریٹنگ سسٹم پر چلے گا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.