عاطف اسلم کی کوک اسٹوڈیوسیزن 12 میں انٹری

 عاطف اسلم نے ایک بار پھر مشہور میوزک شو کوک اسٹوڈیو کے سیزن 12 میں انٹری کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

میوزک شو کوک اسٹوڈیو نے جہاں پاکستانی لوک ، کلاسیکل  اور پاپ موسیقی کو دنیا بھر میں نئی جہت سے آگاہ کیا وہیں موسیقی کے چاہنے والوں کو کئی دلفریب آوازوں سے روشناس کرایا ہے۔

کوک اسٹوڈیو کے سیزن 8 میں سب سے زیادہ پسند کئے جانے والا عاطف اسلم کی سریلی آواز میں پڑھا گیا کلام ’تاجدارِ حرم‘ آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے تاہم سیزن 8 کے بعد سے کوک اسٹوڈیو اپنی پہچان بر قرار نہ رکھ سکا اور  نہ ہی نئے سیزن کو اتنی پزیرائی ملی۔

اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ کوک اسٹوڈیو کو اپنا کھویا مقام دلانے کے لئے عاطف اسلم بھی میدان میں آگئے ہیں۔ جوکہ اس سیزن میں ایک بار پھر نظر آئیں گے۔ جس کی تصدیق خود انہوں نے کی ہے۔

انسٹاگرام پر عاطف اسلم نے مداحوں کوبتایا کہ میں کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کا لازمی حصہ ہوں کیوں کہ میں نے ان کے ساتھ کئی دھنیں بنانے کے لئے کام کیا ہے جس میں ذکر، خیال گائیکی اور پاپ گلوکاری ہے۔

واضح رہے کہ نئے آںے والے سیزن کو منفرد بنانے کے لئے ابرار الحق اور علی سیٹھی بھی آواز کا جادو جگائیں گے جب کہ ساحر علی بگھا، زیب بنگش  اور عائمہ بیگ کی انٹری سے متعلق بھی خبریں زیر گردش ہیں۔ کوک اسٹوڈیو کا سیزن 12 رواں سال اکتوبر میں نشر کیا جائے گا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.